پی ڈی ایم کے احتجاجی تحریک کے زیر اہتمام (کل)پشتون آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ ہوگا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں جاری بدترین مہنگائی وبیروزگاری کے خلاف پی ڈی ایم کے احتجاجی تحریک کے زیر اہتمام آج 26اکتوبر بروز منگل سہ پہر 3بجے پشتون آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ ہوگا جبکہ 27اکتوبر بروزبدھ کو سریاب میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور 28اکتوبر بروز جمعرات کو پریس کلب کوئٹہ سے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہنگائی وبیروزگاری کے خلاف احتجاجی تحریک کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریںاور صوبے بھر کے تمام اضلاع کے رہنمائوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبائی پی ڈی ایم کے ہدایات کی روشنی میں احتجاجی مظاہروں اور احتجاجی جلسوں کے انعقاد کو یقینی بناتے ہوئے احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور فعال بنائیں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments