کارکن مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کا اجلاس پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کی جانب سے ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کو مزید وسیع فعال اور منظم بنانے سمیت مختلف امور پر فیصلے کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے ضلعی ایگزیکٹوز ، ضلعی کمیٹیوں اور علاقائی وابتدائی یونٹوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک پر مسلط سلیکٹڈ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کے باعث جاری بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پی ڈی ایم کی جاری احتجاجی تحریک میں فعال رول ادا کرنے اور ان کے احتجاجی مظاہروں اور جلسوں میں کارکنوں اور عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر اپنی اجتماعی اور انفرادی فعالیت کو دوبالا کریں اور متعلقہ تمام اداروں کے اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بناکر احتجاجی تحریک کو ہر سطح پر تقویت دیکر انہیں مزید وسیع اور فعال بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments