آج پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف پشتون آباد میں احتجاجی جلسہ ہوگا،مولانا عبد الرحمن رفیق

پیر 25 اکتوبر 2021 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) آج پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف پشتون آباد میں احتجاجی جلسہ ہوگا،پی ڈی ایم کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم اورصوبائی امیرمولانا عبدالواسع کی ہدایات کے روشنی میں بدترین مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا ہے کہ آج 26اکتوبر بروز منگل پشتون آباد،27اکتوبر بروز بدھ سریاب جبکہ 28اکتوبر کو میزان چوک پر ہونے والے مرکزی احتجاجی جلسے کی کوکامیاب بنانے اور احتجاجی جلسوں کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے جدوجہد کریں۔

مہنگائی کے خلاف مظاہروں کی کامیابی کے سلسلے میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل پشتون آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور تیاریوں کے سلسلے میں تمام متعلقہ یونٹوں کے امراء اور نظماء کے اجلاس کی صدارت ضلعی نائب امیر مولانا محمد ایوب نے کی ،اجلاس میں مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی عبد الغفور مدنی اور دیگر شریک ہوئے، اراکین کی آراء وتجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ذمہ داران اپنے اپنے یونٹ کے ساتھ جلوس کی شکل میں کل بروز منگل بمورخہ 26اکتوبر بوقت 2بجے میٹھا چوک پہنچ جائیں،اجلاس میں حلقہ 36 سرکی روڈ حلقہ 40 39۔

(جاری ہے)

2۔محمود آباد۔39۔3۔مٹھاچوک۔مجاہد یونٹ ارشد مدنی یونٹ جونیر کالونی۔39 1 کلی بادیزی 8 تیل گودام حلقہ 38 بلوچ خان چوک حلقہ 7 حلقہ 22 شالدرہ حلقہ 37 ملاسلام روڈ حلقہ 23 ترین روڈ۔حلقہ 24 افغان روڈ۔حلقہ 41۔ حلقہ 19۔قلندرمکان حماد حلقہ 20 شالدرہ۔حلقہ 21 شالدرہ ۔حلقہ 35 سیٹلائیٹ ٹاؤن ۔حلقہ 48 سرکی کلاں مسلم اتحاد کالونی یو نٹ بڑیچ کالونی عبدالباقی روڈ مسلم اتحاد کالونی مغل آباد۔

غوث آباد۔۔بنور یونٹ مشرقی بائی پاس۔۔امام شاہ ولی اللہ بھوسہ منڈی۔دیوبند یونٹ رندگڑھ حلقہ 23 حقانی یونٹ۔ یونین کونسل 5۔6۔یونین کونسل 18۔ حلقہ 39 ون پشتون آباد مولانا نورمحمد مرحوم یونٹ۔ کے امراء اور نظماء نے شرکت کی۔پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 27اکتوبر بروز بدھ سریاب کی سطح پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور تیاریوں کے سلسلے میں تمام متعلقہ یونٹوں کے امراء اور نظماء کے اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ نے کی، اجلاس میں ضلعی سرپرست مفتی محمد روزی خان،مفتی محمد ابوبکر، مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ دوست محمد، سردار احمد خان شاہوانی، میر اسحاق ذاکر شاہوانی اور تمام ذمہ داران نے شرکت کی، جس میں جماعتی کارکنوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اپنے یونٹ کے ساتھ جلوس کی شکل میں بروزِ بدھ 27 اکتوبر بوقت 2بجے پرچم نبوی کے ہمراہ منیر احمد چوک پہنچ جائیں۔

نیز 28اکتوبر کے مرکزی جلسے کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں،اجلاس میں برماکالونی شفیع کالونی یونٹ۔ فاروقی یونٹ احمد خانزئی۔ شیخ الاسلام کشمیر اباد۔فیروز اباد۔کرانی کل جیو جدید۔ ابوبکر صدیق بنگلزی سریاب۔خلجی کالونی موسی کالونی۔بنوری یونٹ سریاب۔سلمان فارسی بکرا منڈی۔کیچی بیگ۔ سریاب مل کلی شاہ نواز۔بابائے سریاب۔

حسین اباد۔موسی کالونی بڑیچ اباد۔ شیخ شریف اللہ یونٹ۔کلی گوھر اباد لھڑی اباد۔پرکانی اباد فقیر اباد۔انور شاہ کشمیری۔ دوست مدنی۔سندھی یونٹ سردہ۔خیرالمدارراس حمادیہ۔عبداللہ ابن عمر طارق ہسپتال۔عبداللہ ابن مسعود بکری منڈی۔زڑخو۔ میا غنڈی۔مفتی محمود یونت ہزارگنجی۔۔ابوبکر یونٹ ھزار گنجی نجم المدارس اختر اباد نعمان بن ثابت سبزل۔

حلقہ 56 رندآباد۔ دیبہ ترخہ۔کلی شیخان ارباب کرم خان مولانا عبدالرحمن یونٹ کے امراء اور نظماء نے شرکت کی۔جبکہ 28 اکتوبر بروز جمعرات پی ڈی ایم کے زیراہتمام میزان چوک پر عظیم الشان مرکزی احتجاجی جلسہ کی کامیابی کے لئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ماتحت تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنوں نے بھرپور انداز میں اپنے اپنے علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں مرکزی جلسے میں شرکت کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں