کوئٹہ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کے ضلعی قائدین کا مشاورتی اجلاس

مہنگائی عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کے قائدین کی احتجاجی کال پر تفصیلی تبادلہ خیال 28 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی اور جلسہ عام کے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں جمعیت علماء اسلام، پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن ،جماعت الحدیث اور قومی وطن پارٹی کے ضلعی قائدین کا نمائندہ مشاورتی اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام حاجی بشیر احمد کاکڑ منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کے قائدین کی احتجاجی کال پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

اجلاس میں 28 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی اور جلسہ عام کے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے حاجی قاسم خان خلجی ،مولوی جمالدین حقانی ،پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی ڈپٹی معاون سیکریٹری ندا سنگر ،بی این پی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزنگ کمیٹی ممبر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ سینئر رہنما پرنس رزاق بلوچ ،مسلم لیگ ن سٹی صدر بسم اللہ اچکزئی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی صدر مولانا محمد زکریا ذاکر ،مولانا حزب اللہ عثمانی اور قومی وطن پارٹی کے روح اللہ داوی ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ڈی ایم کے ضلعی قائدین نے کوئٹہ کے عوامی مسائل ومشکلات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ 28 اکتوبر کے جلسے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کوئٹہ کے عوام تاجر برادری وکلاء سمیت تمام ٹریڈ یونینز سے اپیل کی کہ وہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی حکومتی غلط معاشی پالیسیوں کے خلاف 28 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی احتجاجی مظاہرہ و جلسہ عام میں شریک ہوکر عوام دوستی کا ثبوت دیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں