پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اپنے مفادات کا نوحہ لے کرقوم کو دھوکہ دیا جارہا ہے،رہنما جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کی یونٹوں کی نمائندہ اجلاس کی دوسری نشست سے ضلعی امیرمولناقاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ مولنا نیازمحمد ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اپنے مفادات کا نوحہ لے کرقوم کو دھوکہ دیا جارہا ہے عوام چور کرپٹ بچا مہم کاحصہ نہ بنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے۔

ملک کا سیاسی نظام موروثیت کی گرہ سے بندھنے کی وجہ سے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے . انہوں نیکہا کہ سیاسی مورثی نے جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کومسخ کردئیے نام نہاد مذہبی جماعت نے اسلام کے مقدس نام اور اکابرین کے پاک جماعت کوہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کئے جانے سے اپنے اکابرین کی مشن کوبدنام کر دئیے اکابرین کی جماعت کواپناجاگیر سمجھ کرسوداباذی کرکے اصولوں اور دستور کو پامال کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مورثیت اور جاگیردارنہ سیاست سے ملک وقوم مسائل سیدوچار ہے مورثی سیاستدان قوم کو فکر اورسیاسی شعور دینے کی بجائے غلامانہ سوچ کو پروان چڑھا کر مورثی سیاست کو فروغ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ یکم نومبر سے یونٹوں کی دورے اور تربیتی کنونشن ہوگی اور کمیٹیاں بھی رابطے جاری رکھیں تمام یونٹس کے زمہ داران سماجی اور فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ لیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں