مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،پیپلزپارٹی

کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا جو جلد شرمندہ تعبیر ہوگا،بیان

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے،بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا جو جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزادی مقبوضہ کشمیر کی عوام کا حق ہے، بھارت کو یہ حق غصب کرنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے، حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے شہدا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائی گی، انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی،شہید بھٹو، شہید بی بی، صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سمیت اقلیتوں پر مودی کے مظالم نے بھارت کو شیشے کا گھر بنا دیا، پاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حقِ خودارادیت ملنے تک سکھ کا سانس نہیں لے گی، بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا جو جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزادی مقبوضہ کشمیر کی عوام کا حق ہے، بھارت کو یہ حق غصب کرنے نہیں دیں گے جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے دنیا کا سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل کردیا ہے آج بھی بھارتی قیدخانے کشمیری نوجوانوں سے بھرے ہوئے ہیں، عالمی برادری انہیں بلاتاخیر آزاد کرائے مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں