جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کلی ریگی ناصران بلیلی یونٹ کی مجلس عاملہ کااجلاس

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کلی ریگی ناصران بلیلی یونٹ کے مجلس عاملہ کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی قائدین ضلعی معاون مالیات مولاناسردار محمد معاون مالیات مفتی رحمت اللہ نے شرکت کی اجلاس سے مولاناسردار محمد نے اراکین مجلس عاملہ کو ضلعی جماعت کے فیصلے کے مطابق ضلعی دورے میں یونٹ کے اطلاعات مالیات انصارالاسلام اور آئمہ خطبا مساجد سے ملاقاتیں سماجی خدمات علاقے کی عمائدین اور عوام سے رابطہ ودیگر شعبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور جمعیت علما کلی ریگی ناصران یونٹ میں جماعت کی مزید بہتری کے حوالے سے اہم مشورے دئے گئے اور ضلعی جماعت کے فیصلوں اوراہم ہدایات سے آگاہ کیا اجلاس سے ضلعی معاون مالیات مولاناسردار محمد مفتی رحمت اللہ مولوی محمد حسن نے کہا کہ کل 28 اکتوبر میزان چوک پر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا اور تمام جماعتی ذمہ داران اور عوام الناس کل کے احتجاجی جلسے میں بھر پورشرکت کرے اورمظلوم عوام کے ساتھ خیر خواہی اور ہمدردی کامظاہرہ کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ہرزمہ دار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جمعیت علما اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے اور تمام اراکین مجلس عاملہ اپنے یونٹ میں جمعیت علما اسلام کے مضبوط قوت بنانے اور بہتری اورآگے لے جانے کے لئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام امت مسلمہ کے لئے مضبوط چھتری کے مانند ہیں جمعیت علما اسلام نیروز اول سے پاکستان کی اور پاکستان میں مظلوم عوام کی حقوق کی تحفظ اور اسلامی نظام اور بقا کے لئے ہرمحاز پر قربانیاں دی ہیںانہوں نے موجودہ حکومت کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پریشانی تنگدستی اور بے روزگاری کی زندگی بسر کررہے ہیں جمعیت علما اسلام نے اس طرح کے ملک اور اسلام دشمن حکمران کے ہرمحاظ پرڈٹ کرمقابلہ کیاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں