گور نر بلوچستا ن نے نئے قائد ایوان کا انتخاب کرنے کیلئے اسمبلی اجلاس (کل)طلب کرلی

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) گور نر بلوچستا ن نے صوبے کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کرنے کے لئے بلوچستا ن اسمبلی کا اجلاس (کل)جمعہ کو صبح 10بجے طلب کرلیا،قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی (آج)جمعرات کو وصول اور جمع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغانے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 130(4)اور بلوچستان اسمبلی کے قوائد کے قاعدہ 18کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب عمل میں لایا جائیگااس سلسلے میں کاغذات نامزدگی آج جمعرات کو صبح ساڑھے 8بجے سے لیکر شام 5بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل اور جمع کروائے جائیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی جبکہ کل جمعہ کو صبح 10بجے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائیگا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں