بی اینڈ آر ملازمین کی پرموشن اپ گریڈیشن کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے ،قاسم خان

خضدار وڈھ میں ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی غیر قانونی عمل ہے…پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کا اجلاس ،اہم فیصلے ،بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) مہنگائی بھروزگاری نے غریب عوام اورملازمین و مزدوروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا حکومت اور اسکے تمام ادارے جمود کا شکا ہیں مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کی بے چینی میں اضافہ بڑی مزدور تحریک کا پیش خیمہ ثابت ہوگی پی ڈبلیوڈی ایمپلائز یونین بلوچستان ملازمین و مزدوذوں کی اپ گریڈیشن سنیارٹی کے تحت پرموشن اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی خضدار سمیت کسی ضلع میں بی اینڈ آر کے ملازمین کی تنخواہوں سے بلا جواز کٹوتی لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے اس اقدام کیخلاف قانونی چارہ جوئی اور احتجاج کا حق مفوظ رکھتے ہیں مکمے کے اعلی حکام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے معاملات میں مداخلت کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو ڈی ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان سی بی اے کے صدر قاسم خان خیر محمد فورمین عابد بٹ حاجی محمد مسلم محمد الیاس یوسفزئی اختر محمد ماسٹر خدائے رحیم بہادر خان اور دیگر مرکزی و زونل عہدیداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیوڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان زونوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور انکے حل کیلئے جاویز پر بحث کی گئی یونین رہنمائوں نے بی اینڈآر خضدار وڈھ کے ڈیوٹی سرانجام دینے والے مزدوروں و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کو ملازم و مزدور دشمن اقدام قرار دیا گیا کہ ایک جانب مہنگائی روز مرہ استمال کی اشیاء کی قیمتوں نے ملازمین و مزدوروں کی کمر توڑ دی ہے دوسری جانب چند ضلعی افسران اپنے قلم کا ناجائز فائدہ اٹھا کر غریب ملازمین کا استحصال کررہے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان نئی صوبائی حکومت کو محکمہ بی اینڈ آر کے مزدوروں و ملازمینکودرپیش مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرکے مسائل سے آگاہ کرے گی اور بی اینڈ آر کے ملاز مین و مزدوروں کی پر موشن اپ گریڈیشن کیلئے اور صوبے بھر میں جدو جہد اور تحریک چلائی جائے گی اجلاس کے حوالے سے سیکرٹری لا۶ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو روڈ و بلڈنگ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ محکمہ بی اینڈ آر کے ملازمین کی ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل پوسٹیں جو بیس تا پچیس سال سے اپ گریڈیشن اور پرموشن کی منتظر ہیں ان پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاریی کریں تاکہ بلوچستان بھر میں ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

اجلاس میں یونین ہذا کے کوئٹہ زون کے عہدیداروں نے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر یونین صدر قاسم خان نے محکمہ کے ایگزیکٹو سے ملاقات کرکے ان مسائل کے حل کی مکمل یین دہانی کرائی اور زونل عہدیداروں اور محکمہ کے مزدوروں و ملازمین کو تاکید کی یونین مسائل کے حل کیلئے جدوجہدکیلئے بھر پور تیاری کریں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments