کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت سریاب سب ڈویژن کی ٹیم نے مغربی بائی پاس کے علاقہ اخترآبادمیں غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن کے خلاف کارروائی کی اوریہ غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن کافی عرصے سے چل رہے تھے ۔

کیسکوسریاب سب ڈویژن کی ٹیم نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران4غیر قانونی ٹرانسفارمراُتاردئیے اور قبضے میں لیکر کیسکواسٹور میں جمع کرادئیے۔علاوہ ازیں بروری سب ڈویژن کی ٹیم نے خروٹ آباد میں بجلی چوروںکے خلاف کارروائی کی اوراس دوران 10بجلی چوروں سے مجموعی طورپر2لاکھ 42ہزارروپے جرمانہ کی مدمیں وصول کئے گئے نیز کیسکومہر درسب ڈویژن کی ٹیم نے بھی کارروائی کرتے ہوئے پشتون آباد سے 4بجلی چوروں کوگرفتارکرلیا جنہیں مجموعی طورپر2لاکھ روپے جرمانہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ خود ساختہ غیر قانونی کنکشن فوری طورپرہٹادیںبصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں اُن کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ برقی آلا قبضے میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔علاوہ ازیں تمام صارفین کسی بھی زحمت سے بچنے کیلئے اپنے موجودہ بل جمع کرنے کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی فوری طورپر اداکریں اور کسی بھی جگہ بجلی چوری کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن کو بروقت کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں