کوئٹہ ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام سریاب میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد

مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی ،گیس ،پیٹرولیم مصنوعات ،ادویات کی قیمتوں میں اضافے ،ملازمین کو ملازمت سے بے دخل کرنے اور عوام دشمن پالیسیوں اور سریاب کے عوام کودرپیش مشکلات کے خلاف متعدد قراردادیں پیش

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے زیراہتمام احتجاجی جلسے میں متعدد قراردادیں پیش کی گئی ۔بدھ کے روز پی ڈی ایم کے مرکزی مرکزی کال پرسردارمنیراحمد مینگل روڈ برما ہوٹل سریاب میں احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا جس میںمہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی ،گیس ،پیٹرولیم مصنوعات ،ادویات کی قیمتوں میں اضافے ،ملازمین کو ملازمت سے بے دخل کرنے اور عوام دشمن پالیسیوں اور سریاب کے عوام کودرپیش مشکلات کے خلاف متعدد قراردادیں پیش کی گئی جس کی شرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے منظوری دی ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کی میزبانی میں احتجاجی جلسہ میں بی این پی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ نے قراردادیں پیش کی کہ ملک بھر میں جاری بدترین مہنگائی ،گیس،بجلی ،پیٹرولیم مصنوعات ،ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ واپس لیاجائے ،ملک بھر میں سیاست پر قدغن کا خاتمہ کرکے طلباء سیاست پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں 70سے زیادہ محنت کشوں کے ٹریڈ یونینز کی آزادانہ سیاسی سرگرمیوں اور یونین سازی پر عائد پابندی کوفوری طورپر ختم کیاجائے ،سریاب میں جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی اور سینکڑوں متاثرین کی عدم بحالی کانوٹس لیکر متاثرین کو زمین کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق رقم ادا کی جائے ،بلوچستان کے تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو بازیاب اور ماورائے آئین وجبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیاجائے ،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گھریلو گیس اور بجلی کی صارفین کو اوور بلنگ فوری طورپرواپس لیکر ناجائز اووربلنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور گیس کی پریشر میں کمی کے مسئلے کامستقل حل نکالاجائے ،سریاب کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور محکمہ واسا کی نااہلی کانوٹس لیاجائے ،سریاب کے مختلف علاقوں میں صحت ،تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ۔

سریاب کے تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں خصوصاًً جامعہ بلوچستان ،ڈگری کالج اور پولی ٹیکنیک کالج کے تعلیمی سہولیات میں مزید اضافہ کیاجائے ،سریاب کے نوجوانوں کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے مزید لائبریریوں کے قیام عمل میں لائی جائیں ۔کوئٹہ شہر میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون کرکے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایاجائے ۔دریںاثناء پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے زیراہتمام آج 28اکتوبر بروز جمعرات دوپہر 2بجے باچاخان چوک پر عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام منعقد کیاجائے گااس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں اورعوام دوست لوگوں سے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں