جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ آج پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے میں بھر پور شرکت کریگی

قائدین نے شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ آج پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے میں بھر پور شرکت کریگی ، قائدین نے شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے ،مختلف کمیٹیوں کے اجلاسوں کا انعقاد اور تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، نائب امیر مولانامحمدایوب، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد، سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مختلف کمیٹیوں نے یونٹوں کے امرا اور نظما کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آج 28 اکتوبر بروزِ جمعرات میزان چوک پر ہونے والے احتجاجی جلسہ عام کی تیاریوں کا بغور جائزہ لیا، مولانا حکیم حبیب اللہ، مفتی عبد الغفور مدنی، مفتی نیک محمد فاروقی, مولانا جمال الدین حقانی،مولانا محمد عارف شمشیر، حاجی قاسم خان خلجی، مفتی محمد ابوبکر، میر فاروق لانگو، حاجی صالح محمد،حافظ دوست محمد نے معاونت کی، جبکہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد نے شعبہ اطلاعات اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو خصوصی ہدایات جاری کیں، معاون سالار مولانا سید سعداللہ آغا نے انصار الاسلام کے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں متعین کرکے انہیں بروقت پہنچنے کی تاکید کی ، جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد موسی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے جھنڈوں اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے نوجوانوں کی کمیٹیاں تشکیل دیں، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف مبینہ ظالمانہ اقدامات ، مہنگائی ، بیروزگاری، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی،اشیا خرد ونوش وپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کچلاک کے مین چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی، کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والی قوم کیخون پسینہ چوسنے والی غیر جمہوری حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام خط غربت سے بھی نیچے فاقہ کشی کی زندگی بسر کررہے ہیں، انہوں نے عوام الناس تاجر برادری اور زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے آج ہونے والے احتجاجی جلسے میں شرکت کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں