الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج،منتقلی پر کام شروع کردیا ہے،ضلعی ناظم انتخابات کوہلو

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:18

کوہلو۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) :ضلعی ناظم انتخابات کوہلو عطا ء اللہ بروہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج،منتقلی پر کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں عوام میں آگاہی پھیلانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج اور منتقلی کرسکے پہلے مرحلے میں اے آر اوز ودیگر عملے کوتربیت دی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی،سیاسی جماعتوں اورمختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ضلعی ناظم انتخابات عطا اللہ بروہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا اندراج،پرانے اندراج،ووٹ منتقلی اور تصحیح پر کام شروع کردیا ہے جس میں سب سے پہلے عملے کی تربیت شروع کی گئی ہے جس میں اے آر اوز،سپروائزرز،وی اوز ودیگر عملہ شامل ہے انتخابی فہرستوں کی معیادی نظرثانی 2021-22کیلئے چار اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز،17سپروائزرزاور56تصدیق کنندگان کو اس کام کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،ضلع کے مختلف مقامات پر ڈسپلے سنٹرز قائم کئے جائینگے جبکہ ساتھ میں گھر گھر ووٹ کے اندراج کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے تاکہ ان ووٹرز کا اندراج عمل میں لایا جاسکے جو قومی شناختی کارڈز کے حامل ہیں۔


کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں