G حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف گروی رکھ دی، آئی ایم ایف کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سے مسلسل مہنگائی کا بوجھ لادے جارہے ہیں ،رہنماجمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص مرکزی سینئرنائب امیر مولناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولاناعبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی مالیات مفتی فدا الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف گروی رکھ دی آئی ایم ایف کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سے مسلسل مہنگائی کا بوجھ لادے جارہے ہیں بحران در بحران سے عوام کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک گئی انہوج نے کہا کہ تین سال طفل تسلیوں سے گزر گئی لیکن مہنگائی کی شرح میں کمی نہ آسکی اشیائے خورد نوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سیصرف مافیاز کو نوازا گیا۔

(جاری ہے)

گھی چور، آٹا چور، چینی چور مافیاز کی ہوس کا خمیازہ محنت کش مزدور اور غریب عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی غربت، مہنگائی، بیروزگاری سے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ قوم میں مزید مہنگائی بے روزگاری اور بے تحاشا ٹیکسوں کی سکت نہیں ناروا ٹیکسز اور روپے کی قدر میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہوچکی حکمران قوم کی حالت پر رحم کرے یہاں عوام اپنے بچوں برائے فروخت کررہے ہیں اور خودکشیوں اور خودسوزیاں کررہے ہیں جبکہ نوے فیصد مزدوروں کو تو روزگارنہیں ملتی غریب مکا کی پالیسی کو ختم کیا جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں