کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے توسیعی منصوبے پر کام کا اغاز (آج )سے شروع ہوگا

سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے موجودہ رن وے کو ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیاگیا

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز (آج ) ہفتہ سے شروع ہوگا ،سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے موجودہ رن وے کو ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیاگیا ،متبادل رن وے پر تیکنکی آلات کی عدم موجودگی کے باعث طیاروں کی آمدورفت دن کی روشنی میں ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن کے توسیعی منصوبے کے فیز ٹو اور تھری پر تعمیراتی کام کا اغاز آج سے شروع ہورہا ہے جس کیلئے سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے موجودہ رن وے کو ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کرکے کوئٹہ آنے والی پرواز وں کو متبادل رن وے فراہم کردیا ہے سول ایوی ایشن حکام کے متبادل رن وے پر پروازوں کی آمد رفت صرف دن کے اوقات میں ہوسکے گی کیونکہ متبادل رن پر جدید تیکنکی آلات میسر نہیں ہیںسول ایوی ایشن حکام کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ کے رن وے کی توسیع کا کام اٹھ ماہ سے ایک سال تک مکمل ہوسکے گا جس کے بعد کوئٹہ ائیرپورٹ پر بڑے بوئنگ طیاروں کی آمدروفت ہوسکے گی د وسری جانب پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پی ائی اے کی جانب سے کوئٹہ انے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول دن کے اوقات میں کیا جارہاہے پی آئی اے کی جانب سے تاحال پروازوں کی منسوخی بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں