تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں اساتذہ کرام اور والدین کی عزت واحترام کریں ،نذر محمد بلوچ

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے گورنمنٹ مشن ماڈل گرلز سکول کا اچانک دورہ کیا۔سکول کی پرنسپل عفت رضوان نے سکول کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران سکول کی خستہ حال عمارت پر صوبائی محتسب بلوچستان نے برہمی کا اظہارکیا اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے جواب طلبی کرتے ہوئے مذکورہ سکول کی عمارت کی تعمیر و مرمت کی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی محتسب نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ کرام اور والدین کی عزت واحترام کریں۔اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری اورخوش اسلوبی سے ادا کرایں۔اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،تدریسی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔صوبائی محتسب نے کہا کہ سکول و اسٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے قانونی کاروائی کی جائیگی۔صوبے میں شرح خواندگی بلند کرنے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔معیارِتعلیم بلند ہوگا تو صوبہ و ملک ترقی کریگا۔تعلیم ہی کی بدولت ہم ایک مہذب معاشرے کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔دورے کے دوران ڈائریکٹر محتسب سعید احمد شاہوانی اور رجسٹرار سید محمد علی بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں