صوبائی حکومت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یکم دسمبر سے کوویڈ 19کی ویکسینیشن کے حوالے سے خصوصی مہم شروع کرنے جا رہی ہی:سید احسان شاہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یکم دسمبر سے کوویڈ 19کی ویکسینیشن کے حوالے سے خصوصی مہم شروع کرنے جا رہی ہے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے دس اضلاع میں یہ مہم شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان حکومت جن دس اضلاع میں ویکسین کی خصوصی مہم شروع کرنے جا رہی ہے ان اضلاع میں، کوئٹہ، پشین، کیچ، قلات خضدار، لورالائی، نصیر آباد، قلعہ عبداللہ، جعفرآباد، لسبیلہ اضلاع شامل ہیں ان دس اضلاع میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کیا جائے گا اور ٹیمیں نکلیں گے اور گھر گھر جا کر لوگوں کو ویکسین لگائیں گے مہم کا آغاز یکم دسمبر سے شروع ہوکر دس دسمبر تک جاری رہے گا اور تیس 30دسمبر تک باقی اضلاع میں بھی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ 12سال کے بچوں سے لیکر تمام بڑے عمر کے شہری بالخصوص 60سال سے زائد عمر کے افراد اس مہم کے زریعے لازمی ویکسینیشن کروائے کیونکہ 60سال سے زائد عمر کے افراد کی قوت مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے کیونکہ کمزور قوت مدافعت ہونے کی وجہ سے انکو اس ویکسین کی زیادہ ضرورت پڑ جاتی ہے اور 60سال سے زائد عمر کے شہری ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اس ویکسین کو اہتمام کے ساتھ لگائیں انہوں نے بلوچستان کے تمام شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کا ساتھ دے اور صوبائی حکومت اور محکمہ صحت یہ تمام تر جدوجہد آپ کیلئے کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کے تمام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ کوویڈ سے تحفظ فراہم کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت پر امید ہے کہ جن دس اضلاع میں یہ خصوصی مہم شروع کرنے جا رہی ہے ان اضلاع میں عوام کا خاص تعاون شامل ہوگا تاکہ ان اضلاع کے بعد دیگر اضلاع میں بھی مہم کو شروع کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پورے صوبے میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں