7 مدارس اسلام کے قلعے ،جمعیت طلبہ عربیہ مدارس کو آبادکرنے اور طلباء کے درمیان یکجہتی واتحاد پیداکرنے کیساتھ نفاذ اسلام کی جدوجہد کررہی ہے،مولانا محمد افضل

اتوار 28 نومبر 2021 20:15

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) جمعیت طلباء عربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد افضل نے کہاکہ مدارس اسلام کے قلعے ،جمعیت طلبہ عربیہ مدارس کو آبادکرنے اور طلباء کے درمیان یکجہتی واتحاد پیداکرنے کیساتھ نفاذ اسلام کی جدوجہد کررہی ہے ۔فرقہ واریت ،لسانیت ،برائیوں اور ہر غیر شرعی اقدامات کے خلا ف میدان عمل میں موجودہے بلوچستان میں دینی مدارس ،تعلیمی اداروں کا آبادہونا خو ش آئند ہیں علمائے کرام لسانیت ،فرقہ واریت وبرائیوں کے خلاف جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ۔

دینی مدارس کے طلباء پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کوخوشحال بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزاسلامی مدرسہ سندیسر پنجگور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے منتظم مولاناداداللہ ناصر ،جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ومدرسہ کے مہتمم مولاناصفی اللہ بلوچ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیاتھا مگرقیام پاکستان سے لیکر اب تک برسراقتدارآنے والے حکمرانوں نے حقیقی مقصدکو پورا کرنے کی بجائے صرف اپنے اقتدارکوطول اورذاتی مفادات کی تکمیل کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت طلبہ عربیہ ملک میں شریعت کے نفاذ اورپاکستان کو ایک اسلامی ،فلاحی اورجمہوری ریاست کے قیام کیلئے آخری دم تک جدوجہد کریگی ۔ہم مہمات چلاکر عوام الناس ،علماء کرام اور طلبہ کو بیدار کریں گے کیونکہ پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل نفاذ اسلام میں مضمرہے۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی ملک گیر تنظیم ہے جو کہ دینی مدارس کے طلبہ کی دینی ،نظریاتی اور فکری رہنمائی کرتی ہے ، اس حوالے طلبہ کی تربیت کیلئے مختلف پروگرامات کا انعقاد بھی کرتی ہے۔

ہم قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں جاری مہنگائی ،بدعنوانی ،دہشتگردی،بدامنی،ٹارگٹ کلنگ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اورامن وامان کاقیام صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ تحریک پاکستان میں لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں جب تحریک پاکستان چل رہی تھی تو زبان زدعام تھا کہ ہمیں ایک ایسا زمین کا ٹکڑا چاہئے جس پر اسلامی نظام نافذ ہو۔اسلام ایک پرامن اورسراپارحمت دین ہے،جس کا دشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ہم ہرقسم کی ظلم جبر لاقانونیت ،بے دینی، دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں پھر وہ فرد،گروہ یا ریاست کرے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ عالم انسانیت کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے،جمعیت طلبہ عربیہ کی جدوجہد کا محور ومرکز بھی یہی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں