۹کوئٹہ ،گودار کے ماہی گیر حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے بدولت نام شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں،ترجمان نیشنل پارٹی

اتوار 28 نومبر 2021 21:15

ق کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گودار کے ماہی گیر حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے بدولت نام شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں۔ چائینز ٹرالرز اور بین الصوبائی ٹرالرز کو شکار کی اجازت نہ صرف غیر قانونی اقدام بلکہ بلوچستان کے صوبائی اختیارات میں مداخلت اور گودار کے ماہی گیروں کے معاشی حق پر مکمل قدغن ہے۔

حکمران گوادر کی ترقی کے دعوے کرتے تھکتے نہیں لیکن درحقیقت گوادر سے زندگی کو روز نچوڑ نچوڑ کر ختم کیا جارہا ہے۔عوام کی حالت زار صدیوں پہلے کی نشاندھی کررہی ہے۔نیشنل پارٹی حکومت کی عوام دشمن اقدامات کی مکمل مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی بالعموم ملک بھر اور بالخصوص بلوچستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام کی تمام معاشی زرائع پر حکومتی قدغن ہے۔

بارڈر ٹریڈ پر بندش و روکاٹ سے لاکھوں گھرانوں میں چولہے بج چکے ہیں۔گوادر کے ماہی گیروں پر غیر قانونی شکار کی شکل میں قیامت ڈھائی گء ہے۔زراعت میں لوڈشیڈنگ اور گرین بیلٹ میں پانی کی عدم فراہمی سے زرعی شعبے سے وابستہ عوام کی معاشی حالت اجیرن ہوگء ہے۔تجارت طبقہ ٹیکسوں اور بدامنی سے پریشان ہے۔۔بیان میں کہا گیا کہ ریاست کو بلوچستان کے عوام کو بھی ملک کا شہری سمجھنا ہوگا اور بلوچستان کے ساتھ ناانصافیوں اور ناروا پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا۔عوام کی خوشحالی ملک کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔بصورت دیگر ملک کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچارہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں