بلو چستان ، کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

اتوار 28 نومبر 2021 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کی4اضلاع میں کورونا وائرس کے 294ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے کسی بھی شخص میں کو رونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ140افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی11افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 32066ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد46ہے جن میں سی5ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سی5افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی359اموات ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments