بلو چستان میں کورونا وائر س کا شکار 1مریض جاں بحق

مسلسل دوسرے روز بھی کو رونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

منگل 30 نومبر 2021 00:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) بلو چستان میں کورونا وائر س سے ایک مریض جاں بحق جبکہ مسلسل دوسرے روز بھی کو رونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کی6اضلاع میں کورونا وائرس کے 270ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے کسی بھی شخص میں کو رونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ122افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی3افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 32069ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد42ہے جن میں سی5ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سی5افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی400اموات ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں