امید ہے نئے سیکر ٹری اطلاعات ، ڈی جی انجمن فلاح وبہبوداخبار فروشاں کے فنڈ ز جا ری کر نے کیلئے عملی و ہنگامی اقدامات اٹھائینگے ،عبد النبی سمالانی،حاجی غازی خان محمد شہی

منگل 30 نومبر 2021 00:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) انجمن فلاح وبہبود اخبار فروشاں کے صدر عبد النبی سمالانی،جنرل سیکر ٹری حاجی غازی خان محمد شہی نے عمران خان کو سیکر ٹری ا طلاعات،اورنگزیب کا سی کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ تعینات ہو نے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے خوش آئند قرار دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئے روز محکمہ تعلقات عامہ کے چکر لگا لگا کر ہم تھک گئے تھے امید ہے کہ نئے سیکر ٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل انجمن فلاح وبہبوداخبار فروشاں کے فنڈ ز جا ری کر نے کے لئے عملی اور ہنگامی اقدامات اٹھائیں گے اوراخبار فروشاں کو درپیش مسائل کو بھی حل کر نے میں اپنا کر دار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں