پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے جاری سیاسی جمہوری جدوجہد کو قومی ارمانوں کی تکمیل کی منزل تک پہنچا کر دم لیں گے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 30 نومبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی کے افکار ونظریات ، جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں جنوبی پشتونخوا کی تخلیق اور پشتون قومی تحریک کو اپنے قومی اہداف سے آگاہی حاصل ہوئی ان کی اصولی سیاست اور جمہوری جدوجہد اور قربانیوں نے پشتون افغان ملت کو قومی دلیری اور سیاسی بیداری کے راستے پرگامزن کیا۔

ان کی شہادت کی 48ویں برسی کے موقع پر اس عزم کی تجدید عہدکرتے ہیں کہ پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے جاری سیاسی جمہوری جدوجہد کو قومی ارمانوں کی تکمیل کی منزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ محمود مینہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام مسلم اتحاد کالونی میں عوامی اجتماع سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خا ن زیرے، علاقائی سیکرٹری محمد حیات بڑیچ، ڈاکٹر حیات اللہ بڑیچ ، لوہڑ کاریز غوث آباد میں منعقدہ اولسی جرگے سے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، صابر خان رشتین ، سید عبدالخالق آغا، گل شاہین، امیر افغان ،حاجی خیر محمد آکا اور پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز عبدالمجید خان اچکزئی ، سید شراف آغاودیگر نے کوئٹہ کے 11علاقائی یونٹوں کے مشترکہ اجلاس اور ضلعی معاونین دوست محمد ہنہ وال ، رحمت اللہ صابر، علاقائی سیکرٹری نواں کلی یونٹ، مندوخیل آباد ابتدائی یونٹ سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ پشتون افغان ملت کو من حیث القوم آج جن بدترین مشکلات کا سامنا ہے یہ ان کی قسمت نہیں بلکہ پشتونخوا وطن کی تقسیم ،ملی تشخص اور قومی واک واختیار سے محرومی اور قومی واک واختیار کی عدم موجودگی کے باعث تمام پشتون عوام کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے ۔اور اس اذیت ناک صورتحال سے پشتون ملت کو نکالنے کیلئے جاری جدوجہد کو ہر سطح پر وسیع کرنے اور مزید منظم کرنے کے ساتھ ساتھ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے پشتون ملت کو درپیش سنگین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنا ہوگا۔ اور ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کو دوبالا کرنا ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ مسلسل اور قربانیوں سے لبریز سیاسی جمہوری جدوجہد کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ۔ دنیا میں ہم جیسے محکوم قوموں کو ایسے ہی بدتر حالت کا سامنا کرنا پڑاہے لیکن منظم اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے اسی طرح محکوم قوموں نے اپنے اقوام کی بدحالی کو خوشحالی اور ترقی میں بدل ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ خان شہید کی شہادت کی 48ویں برسی کے جلسہ عام میں پارٹی عہدیداروںاور کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے اُسے کامیاب بنانے کیلئے عوام رابطہ مہم مزید تیز کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں