پشتونخواملی عوامی پارٹی کی ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے خلاف ایف آئی آر ، گرفتار ی اور تھانوں میں تشدد کی مذمت

منگل 30 نومبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ دن ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے خلاف ایف آئی آر کرنے ،انہیں گرفتار کرنے اور تھانوں میں ان پر تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور صوبائی وزیر صحت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا لیکن حکومت نے نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر کی اور ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے تھانوں میں اُن پر بدترین تشدد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تسلیم شدہ مطالبات کافوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ڈاکٹروں کے خلاف درج ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ڈاکٹروں کو فوری رہائی دی جائے۔ دریں اثناء پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کوئٹہ جیل میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی ۔اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پارٹی ان کے جائز تسلیم شدہ مطالبات کے نوٹیفکیشن کے اجراء اور ایف آئی آر واپس لینے اور ڈاکٹروں کی رہائی کے مطالبے میں ان کے ساتھ ہونگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں