نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کی نومنتخب کابینہ اور نصیر آباد ریجن کے نومنتخب ریجنل و ڈپٹی ریجنل سیکرٹریز کو منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 30 نومبر 2021 00:29

کوئٹہ(آن لائن ) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میں ضلع مستونگ کے نومنتخب کابینہ اور نصیر آباد ریجن کے نومنتخب ریجنل و ڈپٹی ریجنل سیکرٹریز کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی عہدے بھاری زمہ داری کے ساتھ سیاسی کارکنوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اجاگر کرنے میں اہم کرادر ادا کرتے ہیں۔نومنتخب عہدیداران پارٹی کی تنظیمی پوزیشن کو مستحکم و مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کرادر ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی تنظیمی ساخت،ادارے اور اجتماعی قیادت و فیصلے ملک کی سیاست میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔پارٹی آئین تنظیم اور ڈسپلن کو واضح کرتی ہے۔اور اس پر عمل کو یقینی بنانے کیلیے باقاعدہ طور پر سیاسی تنظیمی و آئینی تحفظ فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی و جمہوری جماعت ہے اور جمہوری عمل و اقدار کی پاسداری کو جماعت کے اندر مکمل انداز سے بروئے کار لانے کو حقیقی جمہوریت کی قرار واقعی جز سمجھتی ہے۔

اس لیے پارٹی کے تمام تنظیمی ادارے تین سال کی مدت کیلیے منتخب ہوتے ہیں اور مدت پورے ہونے پر باقاعدہ جمہوری عمل کے ذریعے نء کابنیہ کو منتخب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مستونگ پارٹی کا مضبوط و منظم ضلع ہے۔جو تنظیمی سرگرمیوں و تربیت کے عمل کو مثبت و جامع انداز سے جاری رکھتا ہے۔پارٹی کی گزشتہ کابینہ نے نواز بلوچ کی قیادت میں ہر طرع سے اپنی زمہ داری کو نبھایا ۔

پارٹی ان کی ذبردست کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اور اسی طرع پارٹی کو قومی امید ہے کہ نء کابینہ حاجی نذیر احمد سرپرہ کی قیادت میں بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کوئی کمی نہیں کرے گی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے ضلع مستونگ کے انتخابات کیلیے الیکشن کیمٹی کیجانب سے جمہوری عمل کو مکمل کرنے پر بھی ان کی کارکردگی کو سراہا اور ساتھ ہی نصیر آباد ریجن کے ساتھیوں کو کامیاب ریجنل اجلاس منعقد کرنے اور نء ریجنل عہدیداران کے انتخاب پر مبارکباد دیں کہ انہوں نے ریجن کی باڈی کو تشکیل دیکر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کی۔

نومنتخب ریجنل سیکرٹری چیرمین میران بلوچ اور ڈپٹی ریجنل سیکرٹری نواز کھوسہ پارٹی کے انتہائی ذمہدار ساتھی ہے وہ پارٹی کو ریجن میں مستحکم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں