کوئٹہ ، گوردت سنگھ روڈ پر چوروں نے نوجوان سے 50لاکھ روپے چھین لیے

منگل 30 نومبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) کوئٹہ کے علاقے گوردت سنگھ روڈ پر چوروں نے نوجوان سے 50لاکھ روپے چھین لیے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوری،بدامنی کے وارداتوں کا نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے گوردت سنگھ روڈ پر چوروں نے نوجوان فاروق کو بندوق کی نوک پر زدکوب کرکے 50لاکھ روپے چھین لیے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ بے گناہ شہری اس طرح کے جرائم کانشانہ نہ بنیں ۔کوئٹہ شہر میں دن دہاڑے شریف لو گو ں کو لو ٹ لیا جاتا ہے لیکن پھر کوئی آتا پتہ نہیں ہوتا جب تک شہر میں امن وامان قائم نہیں ہوتا لو گو ں کی تشویش برقرار رہے گی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں