امریکہ اور انڈیا کے ایجنٹوں کی سیاست کاجنازہ نکل چکا ،امریکہ اور انڈیا سے و فاداری کی سرٹیفیکیٹ لینے کے لیے گیڈر بھبکیاں مارتے رہے،جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

منگل 30 نومبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی مالیات مفتی فدا الرحمن نے کہا کہ امریکہ اور انڈیا کے ایجنٹوں کی سیاست کاجنازہ نکل چکا امریکہ اور انڈیا سیوفاداری کی سرٹیفیکیٹ لینے کے لیے گیڈر بھبکیاں مارتے رہے اور امارت اسلامی افغانستان اب امن کامثال دنیا کے لیے پیش ہوگا احتجاج علی وزیر کے لیے ہورہے ہیں اور اسٹیج طالبان کے خلاف استعمال کیاجارہا ہے امارت اسلامی افغانستان کی فتح سے ان کی نندیں آرام ہوچکی ہیں پی ٹی ایم اور قوم پرست مسلسل بوکھلاہٹ کے شکار ہے پی ٹی ایم اور قوم پرست تیسری بار یتیم ہونے کے بعد اپنے تنخواہ کیلئے اب چوتھا نئے آقا کو تلاش کرے جنہوں نے کچھ دن پہلے کہا کہ افغانستان پر کسی کا باپ نہیں آسکتا ہے قوم پرست بتائے کہ آج کابل پر کس کی حکمرانی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم اپنا مقدمہ لڑے اوراپنے آقاوں کی شکست پر ماتم ضرور کریں لیکن بے بنیاد الزامات اور پروپینگڈوں کو چھوڑ دے افغان ملت اس کو قوم پرست لیڈروں کو پختون نہیں بلکہ افغان ملت کی دلال سمجھتے ہیں قوم پرست نے ہمیشہ زہر اگلنے کی سیاست کی قوم پرستوں کی ماتمی جلسے اور جرگے امریکہ اور کابل کٹھ پتلی حکومت کی شکست کو چھپا نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن عناصر فتنہ و فساد پھیلانے کے لیے سازشیں کررہی ہے لسانیت اور قومیت کے نام پر فساد نفرتیں پربا کر رہے ہیں وہ کفری قوتوں کے اشاروں پر ناچتے ہیں وہ اپنے مقاصد واہداف کے حصول کے لیے پی ٹی ایم کوجنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

قوم ان کے مذموم مقاصد کو ہرگز کامیاب نہیں ہودینگے نوجوان طبقہ بھی ان نفرت پھیلانے والے عناصر کی سازشوں میں نہ آئے قوم وملک کے خیر خواہ نہیں قومیت کے نام پر نفرت کے بیج ڈال رہے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں