چیئرمین اکبرلا شاری و دیگرنے اپنی کرپشن چھپا نے کی خاطربی ڈی اے کنٹریکٹ ملازمین کو ٹرمینیٹ کیا ہے ،ملازمین

وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کرپٹ نا اہل آفیسران کے خلا ف کا روائی عمل میں لائیں ،بیان

منگل 30 نومبر 2021 17:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آل کنٹریکٹ ٹر مینیٹ ملازمین ( بی ڈی اے ) نے اپنے جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ چیئر مین اکبر لا شاری، ڈائریکٹر ز جا وید خان، طاہر درانی، طالب حسین مگسی نے اپنی کرپشن چھپا نے کی خاطربی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو ٹرمینیٹ کیا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کرپٹ نا اہل آفیسران کے خلا ف کا روائی عمل میں لائیں اگر ایسا نہیں ہو تا تو یہ کرپٹ آفیسران محکمے کو تباہی کے دہا نے پر لاکھڑا کریں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ٹرمینیٹ ملازمین جو پندہ سال سے کنٹریکٹ پر ڈیو ٹیا ں سر انجام دے رہے ہیں انہیں ٹر مینیٹ کر نے کا مقصد صرف اور صرف اپنی کرپشن کا چھپانا ہے کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے کر پٹ نا اہل آفیسران کے خلاف کر پشن کے کیس نیب اور سی ایم آئی ٹی میں جمع کئے گئے ہیں جسکی بنیا د پر ملازمین کو ٹرمینیٹ کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ بی ڈی اے کے ٹرمینیٹ ملازمین کو بحال کر نے کے سا تھ سا تھ ریگو لر ائزیشن کا نوٹیفکیشن جا ری کیا جائے انہوں نے کہاکہ محکمہ بی ڈی اے کی کرپٹ انتظامیہ جو محکمے کو تباہ کر رہی ہے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے اگر ان کرپٹ نا اہل آفیسران کے خلا ف کا روائی عمل میں لا ئی جا تی تو یہ آفیسران مزید کر پشن کا با زار گرم کر کے محکمے کو تباہی دہانے پر لا کھڑا کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں