پاکستان کو چلانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کا واحد راستہ جمہوریت ہے ، جمال شاہ کاکڑ

خان عبدالصمد خان اچکزئی کی بلوچستان میں سیاست، صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات ہیں ،صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان

بدھ 1 دسمبر 2021 00:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کا واحد راستہ جمہوریت ہے ، خان عبدالصمد خان اچکزئی کی بلوچستان میں سیاست، صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات ہیں ،انکی سیاسی زندگی اور جہدوجہد نوجوانوں اور ملکی سیاسی قیادت کے لئے مشعل راہ ہیں جمہوری اقدار کے لئے جدوجہد کرنے والوں کا نام تاریخ میں امر ہوگا، یہ بات انہوں نے خان عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ سیاسی تاریخ میں ہمیشہ ان شخصیات کو یاد رکھا گیا جنہوں نے اقوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے خان شہید الصمد خان اچکزئی نے سیاسی ،سماجی، قبائلی اورصحافتی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں انہوں نے اس دور میں صحافت اور سیاست کی جب یہ دونوں کام ناممکنات میں تصور کئے جاتے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چلانے اور آگے لیکر جانے کے لئے جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے فلسفے پر عملدآمد ناگزیر ہوچکا ہے آج پی ڈی ایم اور میاں نواز شریف کی شکل میں سیاسی جماعتیں بلخصوص مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اگر پاکستان کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ملک میں صاف وشفاف انتخابات، اقوام کو انکے حقوق دینے ہونگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں