بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا

حکومت بلوچستان نے فنڈز جاری کردیئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر جعفر آباد لورالائی سبی ہرنائی قلات سمیت دیگر شہروں میں احتجاج

بدھ 1 دسمبر 2021 00:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) کوئٹہ سمیت اندرون میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین و مزدوروں کو بجٹ میں اضافہ شدہ الائونس اور وفاق کی جانب سے اعلان کردہ 15فیصد ڈسپیرٹی رڈیکشن الائونس ادانہ کرنے میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کو تنخواہوں پنشن گریجویٹی اور عارضی ملازمین و مزدوروں کی تنخواہیں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر کوئٹہ جعفر آباد لورالائی سبی ہرنائی قلات سمیت دیگر شہروں میں ملازمین و مزدور سراپا احتجاج۔

بلوچستان حکومت اور محکمہ بلدیات نے میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کو فنڈز جاری کرد یئے آ ج کنٹی جنسی ک مد میں مزید ادائیگیوں کے احکامات متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن تنظیمی اتحاد نے کوئٹہ میں کام چھوڑ ہڑتال اوربھر پور احتجاج کیا دوسری جانب بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر خان زمان چیئر مین بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزادسیکرٹری اطلاعات عابد بٹ منظور احمد آغا فضل محمد نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کو بڑھتی شہری آبادیوں کے تناسب سے مشینری افرادی قوت اور ان اداروں میں خاص طور سے صفائی کے شعبوں کے امور چلانے کیلئے فنڈز کی تسلسل سے فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے۔

مزدور رہنما خان زمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور حکومت میں بلوچستان لیبر فیڈریشن میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کے مسائل سے آگاہ کرتی رہی ہے بلوچستان میں دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین اور ریٹائرڈ مزدوروں کے بچوں کی بھرتی کے عمل پر پابندی کی وجہ سے افادی قوت میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ اور محکمہ بلدیات کی پالیسی کے مطابق عارضی مزدور و عملہ صفائی کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے مسائل پید ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدور جدو جہد ہی مسائل کا واحد حل ہے بلوچستان حکومت صوبائی وزیر بلدیات اور وزیر اعلی بلوچستان بلدیاتی اداروں کے مسائل کو سمجھیں اور ان مسائل کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں