نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی ہدایات پر کوئٹہ بلوچستان میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا

بدھ 1 دسمبر 2021 00:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(NCOC) کی ہدایات پر کوئٹہ بلوچستان میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے منگل کوکوئٹہ کے مختلف اسکولوں ، کالجوں ، پارکوں ، مارکیٹوں وغیرہ میں ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ نادرا سنٹر پشین اسٹاپ پر لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے ویکسین نہیں لگائی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ ان کا داخلہ پبلک پارکس، مارکیٹوں ، بس اڈوں وغیرہ میں ممنوع ہوگا۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ویکسین کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حتی الامکان کوششیں کی جارہی ہیں اور کورونا کے ضابطہ اخلاق SOPs پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔صوبائی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر 05 دسمبر تک ویکسی نیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اس مہلک مرض کے مزید پھیلائو کو روکا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں