کوئٹہ،ہڑتال سے ہزاروں گھر، مساجد ، مدارس اور ڈیری فارمز پانی سے محروم ، اب عوام میدان میں نکلیں گے،جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان

بدھ 1 دسمبر 2021 00:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ہڑتال سے ہزاروں گھر، مساجد ، مدارس اور ڈیری فارمز پانی سے محروم ، اب عوام میدان میں نکلیں گی. مولاناعبدالقادر لونی عدلیہ واٹر ٹینکروں کو مزدا اور ٹینکی دینے کاحکم بھی جاری کرے واٹر ٹینکرز یونین کی مطالبات کو پورے تسلیم کیاجائے .

(جاری ہے)

مولانا عبدالقادر لونی احتجاج کی نوبت ہائی کورٹ اوربلوچستان اسمبلی کے سامنے تک نہ پہنچے حافظ عبدالاحد کبدانی جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا محمد حیات نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سرپرست مولانا خدائے نظر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی حافظ ثنااللہ شاہ نے کہا کہ واٹر ٹینکروں کی ہڑتال سے کوئٹہ کا کربلا منظر پیش کررہا ہے ایک طرف واسا نے اکثر علاقوں کو پانی سے محروم کررکھا ہے اور دوسرے طرف ہائی کورٹ کی ڈیڈ لائن نے کربلا کا منظر بنایا حکومت کے پاس متبادل انتظام نہیں عوام تک پانی پہنچائے میونسپلٹی نے آج تک عوام کو ایک ٹینکر پانی تک نہیں دیا ہے اکثر علاقے سالہا سال سے واٹر ٹینکروں کے پانی پر انحصار ہے ان علاقوں کو نہ واسا پانی فراہم کررہے ہیں اور نہ اب واٹر ٹینکرز ہڑتال کی وجہ سے پانی مل رہی ہے آخر عوام کیا کرے انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکروں پر پابندی سے پہلے حکومت متبادل دیا جائے مزدا اور ٹینکی دیا جائے کیا ٹریکٹرز مالکان جمع پونجی سے خریدی ہوئی ٹریکٹروں کو کباڑہ بنائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی واٹر ٹینکروں کی مطالبات سنجیدگی سے لیے پانی بحران کا معاملہ سنگین ہو چکا ہے شہر ناپرسان ہے پوچھنے تک کوئی تیار نہیں اور نہ عوام کی مشکلات کااحساس ہے اکثر علاقے پینے کی پانی سے محروم ہے عدالت اس کا بھی نوٹس لیے حکومت واٹر ٹینکروں پر پابندی سے پہلے مزدا اور ٹینکی دیا جائے حکومت نے کوئٹہ شہر کو ایک طرف سے پانی محروم کیا اور دوسرے طرف عدلیہ نے پانی پہنچانے کا زریعہ پر بھی پابندی لگا دی آٹھ ارب روپے واسا پانی کی نام پر ہڑپ کردیا لیکن عدالت نے تو نوٹس نہیں لیا لیکن آج واٹر ٹینکروں پر پابندی لگا دی واٹر ٹینکرز یونین کی مطالبات کو پورے تسلیم کیاجائے اس کے بعد احتجاج کی نوبت ہائی کورٹ اوربلوچستان اسمبلی کے سامنے ہوگا انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکروں کی مطالبات سنجیدگی سے لیے پانی بحران کا معاملہ سنگین ہو چکا ہے اکثر علاقے پینے کی پانی سے محروم ہے عدالت اس کا بھی نوٹس لیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں