کپتو گریڈ اسٹیشن پر اپنی سیاست کو چمکانے کی کوشش صرف فرضی باتیں ہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

جھوٹ کا سہارا لے کر بی این پی اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ترجمان مشیر داخلہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ترجمان مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا کہ کپتو گریڈ اسٹیشن پر اپنی سیاست کو چمکانے کی کوشش صرف فرضی باتیں ہیں جھوٹ کا سہارا لے کر بی این پی اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ترجمان مشیر داخلہ نے بی این پی کے مرکزی قیادت پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی این پی جماعت کے اراکین کو اتنا شوق ہے کہ وہ کسی اور کے منظور کرائی گئی اسکیمات کو اپنے نام پر کرائیں تو وہ اپنے قائد کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس کریں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کریں کہ وزیراعظم پاکستان نے بی این پی کی جماعت کے قائد کے کہنے پر کپوتو گریڈ اسٹیشن کو منظور کیا اور اس کے فنڈ کا اجراء کیا۔

(جاری ہے)

مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاست باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہوتی ہے جو کہ ہم گزشتہ تین سالوں سیقلات کے عوام کے لئے لیے دن رات ایک کیے ہوئے یہی کوششیں کر رہے ہیں کہ قلات کے عوام سکھ کا سانس لیں سکے۔اور اس بات ثبوت ہم نہیں بلکہ عوام ان کو دیں گے کہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے کسی جماعت یا کس شخص نے اقدامات اٹھائے ہیں ہم اپنے منہ سے اپنی تعریفوں کے پل نہیں بنائیں گے ہم صرف وہی کام کرتے ہیں جس میں ہمیں اپنے عوام کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں