بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی4نئے کیسز رپورٹ متا ثرہ افراد کی تعداد 32480ہو گئی

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی4نئے کیسز رپورٹ متا ثرہ افراد کی تعداد 32480ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5اضلاع سے کورونا وائرس کے 4نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32480ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی2افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32075ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد45ہے جن میں سی3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سی3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.57فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کی701ٹیسٹ کئے گئے جن میں4افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ115فراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی360اموات ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں