ھ* آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،نواب ثناء اللہ زہری

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

۵ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ہمارے خواب پڑھا لکھا بلوچستان ہے قلات کی حالت زار دیکھ کر مجھے ذاتی طور پر دکھ ہواہے جس شخص نے باپ ،داد سے اپنے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ آئندہ بھی صوبے کے عوام کی خدمت کرینگے ہمارے قبریں بھی یہاں بنیں گی ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق صدر علی مدد جتک ودیگر رہنماء بھی موجود تھے نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ میں جب بھی قلات کی عوام کی حالت زار دیکھتا ہوں ان کے مسائل دیکھتا ہوں تو مجھے دلی طور پر افسوس ہوتا ہے انشاء اللہ برسراقتدار آکر نہ صرف قلات بلکہ بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بھرپور طورپر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائینگے جس شخص کے باپ ،داد ا نے یہاں کے عوام کیلئے زندگی وقف کی تھی ہم نے بھی اپنے لوگوں کے ساتھ رہنا ہے ہماری قبریں بھی یہاں بنیں گی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نصیر آباد ہو یا بلوچستان کے دیگر اضلاع میرا ویژن ہے کہ پڑھا لکھا بلوچستان کے عوام آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نامز د امیدواروں کو ووٹ دینگے ایک اور سوال کے جواب میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ 18ویں ترمیم بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا ملک کے عوام کو تحفہ ہے اٹھارویں ترمیم کے تحت تمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>