ٴ کوئٹہ میں پانی کی قلت سنگین بحران اختیار کر گئی ،ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاج

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پانی کی قلت سنگین بحران اختیار کر گئی ،ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاجاًً کوئٹہ کو پانچویں روز بھی پانی کی سپلائی معطل رہی جبکہ پرائیویٹ ٹینکرز اور ٹریکٹرز مالکان وڈرائیوروں کی جانب سے 8ویں روز مغربی بائی پاس پر احتجاجی کیمپ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مغربی بائی پاس پراحتجاجی کیمپ 8ویں روز بھی جاری ہے جبکہ کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کا سلسلہ پانچویں روز بھی معطل رہی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح کو پرائیویٹ ٹینکرز کے ذریعے پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ حکومت وقت کے پاس شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے متبادل نظام نہیں ہے عوامی حلقوں نے بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیاہے کہ ہائی کورٹ کا ٹینکر والوں کا کوئٹہ شہر سٹی میں داخلے پر پابندی لگانے سے ہزاروں افراد بیروزگار ہونگے یہاں بلوچستان میں کوئی صنعت و فیکٹری نہیں ہے دونوں بارڈر بند پڑے ہیںاس مہنگائی کے دور میں لوگوں کو روزگار دینا ضروری ہے مگر ھم ان لوگوں سے ان کے چھوٹے موٹے کاروبار بھی چھین رہے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں