پشتونخوا میپ کے پارلیمانی لیڈر نصراللہ زیرے اور ٹریکٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نورمحمد وردگ کا کوئٹہ میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

hکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پشتونخوا میپ کے پارلیمانی لیڈر نصراللہ زیرے اور ٹریکٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نورمحمد وردگ کوئٹہ میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ضلعی انتظامیہ نے ہمارے 6 مطالبات تسلیم کرلیے کوئٹہ شہر میں 85فیصد آبادی کو 22ہزار ٹریکٹر ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی رات ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا اورٹریکٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جمیل اچکزئی بھی موجود تھے پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصیراللہ زیرے نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریکٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کامیاب مذاکرات کرکے کوئٹہ کے شہریوں کوپانی کی فراہمی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نورمحمد وردگ نے کہا کہ عدالت کے بھی شکر گزار ہے کہ جنہوں نے ہماری بات اور موقف کو سننا ضلعی انتظامیہ کی شکرگزار ہے جنہوں نے ہمارے مطالبات تحریری طور پر تسلیم کرلیے اس لئے آج رات سے ہم اپنے ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے ہمارے درمیان آکر مذاکرات کرائے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئٹہ کے اس وقت 85فیصد کی آبادی کو پانی ہم فراہم کررہے ہیں کوئٹہ شہر میں اس وقت 22ہزار ٹریکٹرٹینکر شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیںانہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے مطالبات کو من وعن تسلیم کرینگے اور ہم کوئٹہ کے شہریوں کو آج رات سے پانی کی فراہمی شروع کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں