محکمہ خزانہ کوفعال بنانے کیلئے آفیسران کے ساتھ ملکر کام کرینگے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

سمنگلی روڈ کوئٹہ پر پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، صوبائی وزیر

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ خزانہ کے تمام برانچ کو فعال بنانے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں محکمے کے آفیسران محکمہ کی فعالی میں اپنا بھرپورکردار اداکرکے عوامی مسائل مسائل حل کرنے ہر توجہ دے تاکہ محکمہ خزانہ کے حوالے سے عوام کے جو بھی جائز مسائل ہے وہ بروقت حل ہوسکیں ہماری اولین ترجیحی عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی آر اے آفس میں چیرمین بی آر اے پسند خان بلیدی کی بی آر اے کے متعلق تفصیلی بریفنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیرمین بی آر اے پسند خان بلیدی نے صوبائی وزیر خزانہ کو بی آر اے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری خزانہ عبدالراحمن بزدار ،سپیشل سیکریٹری افضل خوستی ، پرسنل سیکرٹری میرالحق غلزئی بھی موجود تھے بی آر اے چیئرمین پسند خان بلیدی اور بی آر اے کے دیگر آفیسران نے حاجی نورمحمد دمڑ کو وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے محکمہ خزانہ اور بی آر اے کے اعلیٰ آفیسران کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے قائدایوان میرعبدالقدوس بزنجو صوبائی حکومت میں شامل صوبائی وزراء نے صوبے کی ترقی وخوشحالی اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کو جنگی بنیادوں پر حل کرنے کاعزم کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ محکمہ خزانے کے حوالے سے جو بھی عوام کے مسائل زیرالتواء ہے انہیں جلد سے جلد حل کیا جائے اور میری اولین ترجیحی بھی عوامی مسائل کا پوری حل ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک ٹیم کی شکل میں محکمہ خزانہ کوفعال بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہے دریں اثناء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان نے کوئٹہ سمنگلی روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بہادر جوان امن دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور ہمارے فورسز کے جوانوں نے ملک میں قیام امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے فورسز کی قربانیاں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ صوبے سے دہشت گرد ی کاخاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور شہری کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں