تمام بند ٹرینوں کو بھی بحال کیا جائے سبی ہرنائی ٹرین روٹ کو بھی بحال کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ،مولانا قاری مہراللہ

عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹرین کی بحالی اور سیکشن پر انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرے ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر ودیگر کا بیان

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی نے بولان میل کے چلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام بند ٹرینوں کو بھی بحال کیا جائے سبی ہرنائی ٹرین روٹ کو بھی بحال کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹرین کی بحالی اور سیکشن پر انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرے کوئٹہ بوستان ،ژوب اور ڈی آئی خان ریلوے ٹریک کی بحالی ریلوے لائن فعالی اور اندورن کوئٹہ میں سرکلر ریلوے چلانے کے لیے حکومت اقدامات اٹھائے تاکہ صوبے کی عوام مستفید ہوجائے مسافروں کو سستی سواریوں سے محروم نہ کرے متوسط اور غریب طبقے کے لیے خصوصا مریضوں کے لیے سہولت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے چلنے والے ریلوے کی خستہ حالت کا احساس کرے کوئٹہ سے ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان ریلوے ٹریک پر کام اور ہرنائی سیکشن کو منصوبوں میں شامل کرے ریلوے کو فعال بنا کر بلوچستان میں بسنے والے لو گوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے بعض ریلوے کی بدحالی کابھی جائزہ لیے بلوچستان میں ایسے عوامل بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کے جذبات پیدا ہوتے ھیں پہلے ہی بلوچستان کے عوام سخت مسئلہ مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کیلئے مستقبل میں معاشی طور پر معیشت کی مضبوطی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سی پیک سے اس ملک کی تقدیر اس وقت تک بدل نہیں جائے گی جب تک منصوبوں میں بلوچستان کو شامل نہ کیا جائے کوئٹہ سے گوادر تک ریلوے لائن فعال ہونے سے گوادر پورٹ کی ترقی کے لیے اہم اقدام ثابت ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں