بلوچستان اسمبلی کے مزید دو اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) بلوچستان اسمبلی کے مزید دو اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا،دو روز میں مستعفی ہونے والے ارکان کی تعداد تین ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جمہوری وطن پارٹی کے رکن وزیراعلیٰ کے مشیر نوابزادہ گہرام بگٹی نے محکمہ انڈسٹریز، مائنز اینڈ منرلز ڈوپلمنٹ، محنت و افرادی قوت جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن لیلہٰ ترین نے محکمہ داخلہ و قبائی امور جیل خانہ جات کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا دونوں اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد انکی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں