بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 4 دسمبر کو زرغون ہاوسنگ اسکیم گرڈ اسٹیشن کے نوا کلی بائی پاس، صاحبزادہ، عسکری (جنرل)،زرغون ون اور زرغون ٹو فیڈروں کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح5 دسمبر کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے واسا فیڈردن12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، سریاب گرڈ اسٹیشن کے بی ایم سی فیڈر دن1 بجے سے شام4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں6 دسمبر کو سٹی گرڈ اسٹیشن کے پی اے ایف فیڈر دن12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد، سعید آباد،کاسی ون، کاسی ٹو اور لیاقت بازار فیڈروں کو دوپہر ایک بجے سے شام 4 بجے تک اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے اولڈ میاں غنڈی،سگار،محمد حسنی، کمبیلا، ریڈار اور انڈسٹریل بولان فیڈروںکو دن 12 بجے سے شام4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لیئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی جا تی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں