کوئٹہ، گوادر دھرنادھونس دھمکی ،لاٹھی چارج وگرفتاری سے ختم نہیں ہوگا،امیر العظیم

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہاکہ ’ گوادر دھرنادھونس دھمکی ،لاٹھی چارج وگرفتاری سے ختم نہیں ہوگاحکمرانوں کو ہر صورت مظلوم عوام کوروزگار،کاروبار، عزت اورجائز قانونی حقوق دیناہوں گے --’’حق دو تحریک‘‘ کو چین اور پاکستان کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔

یہ الزام کہ ساحلی علاقے میں چین سے آ کر لوگ مچھلی پکڑ رہے ہیں اور گوادر کے مقامی ماہی گیروں کو اس کی اجازت نہیں، میں کوئی صداقت نہیں۔ گوادر تحریک کو سی پیک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ مقامی آباد ی کو ان کے حقوق دیے جائیں۔وفاقی ،سندھ اور بلوچستان حکومت کی اشیرباد سے غیر قانونی ٹرالرمافیازفشریزکے کاروبار پر مسلط ہیں جس سے نہ چھوٹے مچھیروں کامالی نقصان بلکہ سمندری حیات کی بھی نسل کشی ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیامولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ کہ مظلوم عوام کے تمام جائز منواکر ہی دھرنا ختم کریں گے دھرنے کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ وطاقت کا استعال کرنے والے ناکام ہوں گے اس موقع پرجماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہاکہ گوادرکی عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے طرح طرح کے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کے علم میں کوئی ایسی بات نہیں آئی کہ گوادر میں مچھلی کے کاروبار میں چینی لوگ ملوث ہیں۔گوادر سمیت ملک میں ہر کاروبار پر مافیاز کا قبضہ ہے جب کہ عام افراد پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی رہائشی کئی ہفتوں سے اپنے حقوق کے لیے مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔

مکران ڈویژن میں لوگوں کو پانی اور کھانے پینے تک کی اشیا میسر نہیں۔ ایک قسم کا مافیا سمندر میں بڑے ٹرالروں کے ذریعے مچھلی کا شکار کر رہا ہے جب کہ مقامی ماہی گیر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مچھلیاں نہیں پکڑ سکتے۔ حکمران بتائیں کہ انھوں نے گوادر میں کس مافیا کو مچھلی کے شکار کی اجازت دی ہے۔ گوادر کے عوام کو ان کا حق دیا جائے اور ان پر کاروبار کے دروازے بند نہیں ہوناچاہیے۔ جماعت اسلامی معاشرے کے مجبور اور پسماندہ طبقات کے لیے اپنی جدوجہد پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ پاکستان کو اسلامیان پاکستان کی مدد سے فلاحی ریاست بنائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں