فرض شناسی اور احساس ذمہ داری کازندگی کے تمام شعبوں میں بہت اہم کردار ہے،سید ظہور احمد آغا

پل پل بدلتی دنیا بڑی تیزی سے اپنی کروٹیں بدل رہی ہے جو ہم سے نئے ترجیحات اور نئیاہداف کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کا تقاضہ کر رہا ہے،گورنر بلوچستان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ پل پل بدلتی دنیا بڑی تیزی سے اپنی کروٹیں بدل رہی ہے جو ہم سے نئے ترجیحات اور نئیاہداف کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کا تقاضہ کر رہا ہی انہوں نے کہا کہ فرض شناسی اور احساس ذمہ داری کازندگی کے تمام شعبوں میں بہت اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

احساس ذمہ داری ہی مزل سے منزل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، اینجینرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چانسلر انجنئیر احمد فاروق بازئی، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بشیر بنگلزئی اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر عبدالناصر دوتانی بھی موجود تھی. دسویں سینٹ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ یونیورسٹی کے امور و معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد اشد ضروری ہی.

حقوق اور فرائض کے درمیان باہمی ربط پایا جاتا ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی ہی دراصل دوسروں کے حقوق کی پاسداری کا باعث بنتا ہی. آئی ٹی یونیورسٹی کے دسویں سینٹ اجلاس مختلف انتظامی اور مالی امور و معاملات زیر بحث آئے اور شرکاء کی سفارشات اور تجاویز کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں