ایسٹ بے ایکسپریس وے CPEC پراجیکٹ پر پہلے پل کی سائٹ ماہی گیروں کے لیے کھول دی گئی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ایسٹ بے ایکسپریس وے CPEC پراجیکٹ پر پہلے پل کی سائٹ ماہی گیروں کے لیے کھول دی گئی، جس سے انہیں اپنے گھروں کے سامنے سمندر تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ جدید ترین رسائی اولڈ ٹاون گوادر کے مقامی ماہی گیروں کی سہولت کے لیے ایکسپریس وے کے اصل ڈیزائن میں شامل کیے گئے تین پلوں میں سے ایک ہے۔ پل کی جگہ کا جلد افتتاح چینی اور پاکستانی کارکنوں کی دن رات انتھک کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو فوج کے جوانوں کی جانب سے مسلسل سیکیورٹی کی فراہمی کی بدولت ممکن ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں