کوئٹہ،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دومڑ سے بلوچستان خزانہ اینڈ اکانٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ،ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دومڑ سے بلوچستان خزانہ اینڈ اکانٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ،ملازمین کو درپیش ۶ مسائل سے آگاہ کیا۔ گزشتہ روز بلوچستان خزانہ اینڈ اکانٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے حاجی محمد اشرف گجر کی قیادت میںنصرمن اللہ ،حاجی ارشد گجر ، غلام ربانی لہڑی، فیصل منیر ، پیر بخش سولنگی ودیگر پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ سے ملاقات کی، وفد نے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دومڑ کو محکمہ خزانہ کے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ2018میں میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی تھی تاہم تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملازمین کے سروس رول نہیں بنے اور محکمہ اس کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر خزانہ میر حاجی نور محمد دومڑ کو بتایا کہ محکمہ خزانہ کے ملازمین کو 20 فیصد اکانٹس الانس فراہم نہیں کیا جارہا جبکہ اس کے برعکس ملک کے دیگر صوبوں کے ملازمین کو فراہم کیا جارہا ہے ، وفد نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں افسران وملازمین کیلئے رہائشی مکانات تعمیر کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دومڑ نے ملازمین کے تمام مطالبات کو بغور سنتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ان کے مسائل حل کردیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے ہمیشہ ملازمین کیلئے نہ صرف کھلے ہیں بلکہ ان کی رہنمائی سے آگئے بڑھیں گے۔

بلوچستان خزانہ اینڈ اکانٹس ایسوسی ایشن نے وزارت کا منصب سنبھالنے پر صوبائی وزیر کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>