کوئٹہ ، شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو 2دسمبر 1973کو شہید کیا گیا ، محترمہ نسیمہ حفیظ پانیزئی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نسیمہ حفیظ پانیزئی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 48ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر پاک وہند اور پشتونخواوطن کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالار اور سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو 2دسمبر 1973کو شہید کیا گیا اور آج اس عظیم شہید رہنماء کی 48ویں برسی منائی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے کہ اس ملک میں آئین کو مکمل طو رپر پائمال کیا گیا ، پارلیمنٹ کو بے توقیر کردی گیا ہے ،ملک میں سویلین مارشل لاء نافذ کرکے نااہل افراد کے ٹولے کو مسلط کیا گیا اور ملک کو مکمل طور پر تباہی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے اورملک کے غریب عوام ہر شعبہ زندگی میں نہ صرف بدترین مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ تاریخ کے بدترین مہنگائی وبیروزگاری کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور اس نااہل ،ناکام ، سلیکٹڈ اور مسلط حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ گزشتہ روز خان شہید کی برسی کا کامیاب جلسہ پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر جلسہ کی بھرپور شب وروز تیاری کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا ہے جس پر وہ داد وتحسین کے مستحق ہے۔ انہوںنے پشتونخوامیپ اور اس کے کارکن پارٹی چیئرمین اوراپنے محبوب قائد ملی مشر محترم محمود خان اچکزئی کی رہبری میں اپنی قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے اور اس قومی ، وطنی ،سیاسی جمہوری جدوجہد میں ہماری خواتین کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنی ہوگی اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور پارٹی کے تمام شہدا کے ملی ارمانوں کی تکمیل اور قومی اہداف کے حصول کی جدوجہد کو دوام دیتے ہوئے اس کیلئے بھرپور رول ادا کرنی ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں