کوئٹہ،میونسپل ملازمین کے ہڑتال اور پانی کی بحران سے شہر کچہرے کا ڈیر بن چکی ہے،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد، مولانا حافظ عبیداللہ، مولانا اللہ بخش، آغاابراہیم ×شاہ ، نادرخان اچگزئی ، مولانا محمدصادق ودیگر نے کہا کہ میونسپل ملازمین کے ہڑتال اور پانی کی بحران سے شہر کچہرے کا ڈیر بن چکی ہے میونسپل ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر اور محروم رکھنا ظلم کا انتہا ہے ملازمین تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ذہنی اذیت اور معاشی مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اس مہنگائی کے دور میں ملازمین معاشی بدحالی کا شکار ہیں، گھروں میں فاقہ کشی تک کی نوبت آچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوویڈ صورتحال میں کچروں کی ڈیرہ سے بیماریاں پھیل رہی ہے کورونا کے باوجود میونسپل عملہ نے اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال کر خدمات انجام دی ہیں اور اس کے باوجود انہیں تنخواہوں سے محروم رکھنا ظلم اور زیادتی ہیافسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل اداروں کے احتجاج اور تالہ بندی سے شہر مزید کچہرے کا ڈیر بن جائینگی صوبائی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور شہر کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے انہوں نیکہا کہ وزیراعلی ہفتہ اتوار کے دن واسا ملازمین کی ہڑتال کو ختم کرنے کے لیے ان کے مطالبات کو حل کرے ہفتہ اور اتوار کے روز پانی کی بندش سے عوام سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں عوام ہر ہفتے میں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہے ملازمین کی اوور ٹائم کے بقایاجات ادا کئے جائے کوئٹہ کے مجبور شہریوں کے مسائل میں کمی لائی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں