حکومت گوادر دھرنا پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے،سینیٹر کامران مرتضی ایڈوکیٹ

گوادر دھرنے کے شرکاء کے مطالبات آئینی ہیں گورنمنٹ کی جانب سے گوادر میں ہزاروں فورسز تعینات کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ،سربراہ وکلاء پینل

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وکلاء پینل کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضی ایڈوکیٹ، وسینئر ممبران خالداحمد کبدانی ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر قاسم بادیزئی ایڈوکیٹ ،محی الدین ساسولی ایڈوکیٹ،عبدالغنی مینگل ایڈوکیٹ، محمد فاروق جمالی ایڈوکیٹ، جہانزیب مری ایڈوکیٹ،حافظ حامدبلوچ ایڈوکیٹ، جلیل بنگلزئی ایڈوکیٹ ،عبدالقدوس بنگلزئی ایڈوکیٹ، چیئرمین عمران بلوچ ایڈوکیٹ ،مدثر ندیم ایڈوکیٹ، سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ،دانش رخشانی ایڈوکیٹ، حفیظ بلوچ ایڈوکیٹ ،بلال جوگیزئی ایڈوکیٹ ،جہانگیر رندایڈوکیٹ ،غلام نبی داجلی ایڈوکیٹ ،دلیر بنگلزئی ایڈووکیٹ،اورنگزیب رندایڈوکیٹ ،غلام مرتضی بٹ ایڈوکیٹ، محمدنعیم جمالی ایڈوکیٹ ،عباس زہری ایڈوکیٹ، ملک شہریار ایڈوکیٹ ،نادر لانگو ایڈوکیٹ، حمید اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ ، آغا شاہد ایڈوکیٹ ، واجہ سید محمد بلوچ ایڈوکیٹ، ملک کلیم محمدشہی ایڈوکیٹ ،علی دوست یلانزئی ایڈوکیٹ ، نورخان مینگل ایڈوکیٹ ، حبیب الرحمن قمبرانی ایڈوکیٹ ،میر خدا نظر ہوتکانی ایڈوکیٹ ، میر ذیشان حمیدسہرایڈوکیٹ،عبدالشکور پریازئی ایڈوکیٹ، قادر علی سیاپاد ایڈوکیٹ شمس الدین کاکڑ،ایڈوکیٹ ،اسد ابڑو ایڈوکیٹ ،منیر احمد بنگلزئی ایڈوکیٹ ہائیکورٹ، آفتاب مغل ایڈوکیٹ ، ظفر اقبال شاہوانی ایڈوکیٹ ، حافظ صادق مینگل ایڈوکیٹ ، سلمان حسنی ایڈوکیٹ ، پیر جان مینگل ایڈوکیٹ، شہزاد نوشیروانی ایڈوکیٹ، اکرام ہوتکانی ایڈوکیٹ، فہد ڈومکی ایڈوکیٹ، فرحت اللہ ایڈوکیٹ، امداد اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر دھرنے کے شرکاء کے مطالبات آئینی ہیں گورنمنٹ کی جانب سے گوادر میں ہزاروں فورسز تعینات کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں اگر حکومت کی طرف سے گوادر دھرنا کے شرکاء پر کسی قسم کے تشدد اور طاقت کے استعمال کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج کے لئے حکومت تیار رہے حکومت گوادر دھرنا پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے دھرنا کے خاتمے کے لئے دھرنا شرکاء سے مذاکرات کو اولین ترجیح دی جائے اور دھرنا شرکاء کے سارے مطالبات قانونی و آینی ہیں من و عن تسلیم کی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں