بچیوں کے ساتھ زیادتی و ویڈیو بنانے والے ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے،سابق رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کا مطالبہ

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

?کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سابق رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کے ویڈیو بنانے والے ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا آغا رضا نے مزید بتایا کہ کچھ روز قبل ایک لڑکی کے مختلف ویڈیو سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر سامنے آئے جس کا ملزم قائد آباد پولیس تھانے میں تاحال بند ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم بچیوں کو بلیک میلنگ کے ذریعے زیادتی کے ملزم کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں ملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم نہ کرسکے انہوںنے بتایا کہ لڑکی اور اس کے والدہ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی بچیوں کو ملازمتیں دینے کے بہانے انہیں بلاکر ان کی عزت لوٹنے کے بعد ان کی ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرتے ہیں اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اس سے بہت سے والدین میں خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں