ٓگوادر کو حق دو تحریک کے 19مطالبات حکومت نے مان لئے اور عملدرآمد بھی کردیا،سینیٹر کہدہ بابر

ض*امید ہے اب آپ بھی مولانا ہدایت الرحمن صاحب سے اپیل کرینگے دھرنا ختم کردیں ئ* مشاورت کے لئے ایکشن کمیٹی تشکیل دیں جس سے حکومتی حکام مسلسل رابطے میں رہیں،ٹوئٹ

اتوار 5 دسمبر 2021 19:15

لله#کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین سینیٹر کہدہ بابرنے کہاہے کہ گوادر کو حق دو تحریک کے 19مطالبات حکومت نے ما لئے اور عملدرآمد بھی کردیا۔گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطالبات کی فہرست شیئر کرتے ہوئے سینیٹر کہدہ بابر نے کہاکہ یہ مظاہرین کے مطالبات جو حکومت نے مان بھی لئے اور عملدرآمد بھی کردیا۔

امید ہے اب آپ بھی مولانا ہدایت الرحمن صاحب سے اپیل کرینگے کہ دھرنا ختم کردیں اور مشاورت کے لئے ایکشن کمیٹی تشکیل دیں جس سے حکومتی حکام مسلسل رابطے میں رہیں۔

(جاری ہے)

گوادر حق دو تحریک کے مطالبات جس میں غیر قانونی ٹرالرز پر مکمل پابندی ماہی گیروں کو آزادی کے ساتھ سمندر میں جانے دیا جائے گوادر، مکران کوسٹل ہائی وے اور دیگر شاہرائوں پر غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے گوادر میں موجود تمام شراب خانے بند کردیئے جائیں ایران سے بارڈر ٹریڈ میں ایف سی اور کوسٹ گارڈ کی مداخلت بند کی جائے گوادر میں یونیورسٹی قائم کی جائے محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کی جائے جعلی ادویات کی روک تھام کی جائے گوادر شہر کو آفات زدہ قرار دیکر یوٹیلٹی بلز پر بقایافات معاف جبکہ خصوصی سبسڈی دی جائے کوسٹ گارڈ کی طرف سے پکڑی گئی گاڑیاں اور کشتیان واپس کی جائے گوادر کے تمام علاقوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبوں میں ملازمتوں پر مقامی افراد کو ترجیح دی جائے دربیلہ متاثرین کے ساتھ معاہدے پر ضلعی انتظامیہ پابندی کرے ایکسپریس وے متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور دیگر شرکاء پر درج مقدمات واپس جبکہ فورتھ شیڈول لسٹ سے نام خارج کیا جائے سمندری طوفان کے متاثرین اور ٹرالرز کے ہاتھوں ماہی گیروں کے جال وغیرہ کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے ڈی جی جی ڈی اے ڈپٹی کمشنر گوادر اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی کو فلفور تبدیل کیا جائے وفاقی وصوبائی محکموں میں معذور افراد کیلئے کوٹے پر علمدرآمد کیا جائے اشیاء خوردونوش اور تیل کی ترسیل کیلئے کلکی پوائنٹ کو کھولا جائے شامل ہیں جبکہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کی فہرست بھی دی گئی ہے جس میں ڈی جی فشریز کے مرکزی دفتر کو فلفور کوئٹہ سے گوادر منتقل کردیا گیا جس سے ماہی گیروں کے مسائل گوادر میں ہی حل ہونگے فشریز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کا گشت بڑھایا دیا گیا جس کی مدد سے غیر قانی ٹرالر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا جس کے باعث ٹرالنگ میں نمایاں کی نظر آئی ہے سمندر میں جانے کیلئے خصوصی ٹوکن سسٹم کا خاتمہ کردیا گیا اب ماہی گیر بغیر کسی اجازت کے سمندر میں آجاسکتے ہیںگوادر میں تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کردیا گیاگوادر میں حکومتی احکامات پر تمام شراب خانوں کو بند کردیا گیاکنٹانی کو مکمل طور پر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہر قسم کی مداخلت ختم کردی گئی وفاقی حکومت کے تعاون سے پاک ایران بارڈر پر مند کے مقام پر بارڈر مارکیٹ کے قیام کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ عنقریب گبد اور مکران ڈویژں کے دیگر علاقوں میں بارڈر مارکیٹ پر کام کا آغاز ہو جائے گا جس سے بارڈر ٹریڈ میں مکمل آزادی حاصل ہوگی وفاقی حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 60کروڑ روپے مختص کئے ہیںگوادر یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کردی گئی جبکہ عنقریب باقاعدہ کلاسز کا آغا ز کردیا جائے گاگوادر کے تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے سلیکشن پروسیس مکمل ہوگیا تعیناتی کیلئے اعلیٰ حکام کو بھیج دیا گیا جس پر جلد آڈرز جاری ہوجائینگے گوادر کے تمام میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کردی گئی پاور ڈویژن وفاقی حکومت کے ماتحت ہے اس مطالبے کے حل کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کیسکو حکام کو خط لکھ دیا وفاقی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر پالیسی جلد واضح ہوجائیگی کوسٹ گارڈ کے پاس صرف وہ گاڑیاں ہیں جن پر ایف آئی آر درج ہوئی تھی اور ان کے کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں اس پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے گوادر کے شہر ودیگر علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے جیونی میں صاف پانی کا منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا گوادر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی آفس میں خصوصی ڈسک قائم کردیا ہے جبکہ بے روزگار مقامی افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں تاکہ جاری منصوبوں میں مقامی افراد کی زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائے جائے دربیلہ کے تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے جبکہ ان کی متبادل زمین کی فراہمی کیلئے الگ جگہ کا تعین کیا جارہاہے ایکسپریس وے متاثرین کو ایک کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ رہ جانے والے متاثرین کے نامون کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں مولانا ہدایت الرحمن ودیگر شرکاء پر درج مقدمات واپس لینے کیلئے معاملہ صوبائی کابینہ کو بھیج دیا گیا ماہی گیروں کے نقصانات کا سروے کردیا گیا ہے جبکہ معاوضوں کی ادائیگی کیلئے معاملہ پی ڈی ایم اے کو بھیج دیا گیا اور فور ادائیگی یقینی بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کیے ہیں تمام افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ صوبے کے قابل ترین افسران کو ان عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے تمام صوبائی محکموں کو معذور افراد سمیت دیگر کوٹہ سسٹم پر سختی سے علمدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اشیاء خوردونوش اور تیل کی آمد ورفت کیلئے کنٹانی پوائنٹ مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں